کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حنا رضوی کو اچانک طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں حنا رضوی نے ہسپتال کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں آکسیجن ماسک اور IV لائنوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے اس ویڈیو نے ان کے لاکھوں مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو پریشان کر دیا ہے ویڈیو کے ساتھ ایک جذباتی پیغام میں اداکارہ نے اپنے تمام مداحوں سے جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
حنا رضوی کا تعلق پاکستان کے ایک فلمی گھرانے سے ہے، ان کی بہن سبگیتا ماضی میں ایک کامیاب ہدایتکار اور اداکارہ رہ چکی ہیں، جب کہ ان کی دوسری بہن کویتا بھی فلمی دنیا میں بڑا نام رہی ہیں حنا نے فلموں کے بجائے ڈرامہ انڈسٹری کا انتخاب کیا اور اپنی محنت سے ایک الگ پہچان بنائی حنا رضوی کی بیماری کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ستارے اور مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے پیغامات شیئر کر رہے ہیں تبصرے کا سیکشن ان کی صحت یابی کے لیے مداحوں کی دعاؤں سے بھر گیا ہے۔
ان کی بیماری کی نوعیت کے بارے میں ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم مداحوں کو امید ہے کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو کر دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گی۔

