اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ايمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کا سیکٹر ایف 14/ ایف 15 کا دورہ، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ايمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے فیڈرل گورنمنٹ ايمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے پروجیکٹ سیکٹر ایف 14/ایف-15 کا دورہ کیا، اس موقع پر این ایل سی (NLC) اور ہاؤسنگ اتھارٹی کے سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایل سی ،ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ز (جن میں چیف انجینئر,ڈائریکٹر ایڈمن ،ڈائریکٹر (JVP) ڈائریکٹر لینڈ ،ڈپٹی کمشنر ،پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل بمہ ٹیکنیکل ٹیم موجود تھے ۔
ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر NLC اسرار الحق نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت سائٹ پر 147 افراد کام کر رہے ہیں، مون سون سیزن سے قبل نالوں کے کلورٹ (Culvert) کی تعمیر و مرمت کے تمام کام بروقت مکمل کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں یہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ قدرتی نالوں (Natural Nalas) کو کسی بھی صورت متاثر یا مسدود نہ کیا جائے، ڈیزائن تیار کرتے وقت اس امر کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے کہ بارش کے پانی کے بہاؤ (Water Flow) اور سیوریج سسٹم کے بہاؤ (Sewerage Flow) میں کسی قسم کی رکاوٹ یا مسئلہ پیدا نہ ہو۔ تمام گلیوں کے لیے علیحدہ ڈرینج سسٹم (Drainage System) فراہم کیا جائے گا، جبکہ بارش کے پانی کے لیے الگ سے رین ڈرین (Rain Drain) بنایا جا رہا ہے۔

ہر قسم کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی معیار کے مطابق مکمل حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی قسم کی ہنگامی صورتحال یا نقصان سے بچا جا سکے، روڈ انفراسٹرکچر کے حوالے سے تقریباً 1200 کنال رقبہ پر ترقیاتی کام جاری ہے، سڑکوں کی چوڑائی 105فٹ رکھی گئی ہے ، مزید برآں، سیکٹر F-14 اور F-15 کے درمیان مرکزی سڑک (Main Road) پر ارتھ ورک (Earth Work) کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ توقع ہے کہ یہ منصوبہ جون کے وسط (Mid-June) تک مکمل کر لیا جائے گا۔
مجموعی طور پر مین روڈ (Main Road) کے تعمیراتی کام کا تقریباً 65 فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے، جبکہ متوقع ہے کہ یہ منصوبہ 30 جون تک مکمل کر لیا جائے گا، سیکٹر F-14/1 اور F-14/2 میں ترقیاتی کام کا آغاز بہت جلد کر دیا جائے گا، ڈائریکٹر لینڈ فیڈرل گورنمنٹ ايمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے بتایا گیا ، بی یو پیز (BUPs) کے حوالے سے موجودہ ورکنگ ایریا میں کوئی بڑا مسئلہ درپیش نہیں، جہاں معمولی مسائل ہیں، ان کی ادائیگیاں (Payments) بہت جلد مکمل کر دی جائیں گی، اس ضمن میں لینڈ اور ڈپٹی کمشنر (DC) آفس مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔
ان سیکٹرز میں بی یو پیز (BUPs) کے حوالے سے کوئی بڑا مسئلہ درپیش نہیں ہے، معمولی نوعیت کے کیسز موجود ہیں جن پر ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ (Dir Land) کام کر رہے ہیں ، ان علاقوں میں بیشتر بی یو پیز (BUPs) کو کلیئر کر لیا گیا ہے، جس کے باعث ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی متوقع ہے، آخر میں ڈائریکٹر جنرل FGEHA ، کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے سیکٹر F-14/15 کے ترقیاتی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام پروجیکٹس کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ مقررہ مدت کے اندر معیاری تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔
ڈائریکٹر جنرل FGEHA ، کیپٹن (ر) ظفر اقبال کا کہنا تھا کے ہاؤسنگ اتھارٹی 15 مئی 2026 سے پہلے 2000 کنال لینڈ مہیا کرے گا ، انہوں نے اس امر پر خصوصی زور دیا کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کام کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے، مزید برآں، DG ہاؤسنگ اتھارٹی نے ترقیاتی سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے سختی سے ہدایت جاری کی کہ ہر منصوبے کی پیش رفت سے متعلق جامع اور تفصیلی ہفتہ وار رپورٹس باقاعدگی سے جمع کروائی جائے ، اس ضمن میں کسی قسم کی تاخیر یا کوتاہی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ايمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے این ایل سی ٹیم اورمتعلقہ ہاؤسنگ اتھارٹی افسران کی محنت کو سرہاتے ہوئے تعریف کی ، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو بہتر رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

