اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف زیر سماعت مقدمات کی آج سماعت نہ ہو سکی، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدم دستیابی کے باعث کیسز کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
عدالت نے دونوں مقدمات کی آئندہ سماعت 8 جون مقرر کر دی ہے، سردار تنویر الیاس کے خلاف ایک مقدمہ تھانہ مارگلہ میں لڑائی جھگڑے کے الزام میں درج ہے، جبکہ ایک اور کیس ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غیر قانونی استعمال پر ایف آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔

