بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، 63 ارب روپے سے زائد ریلیف کا امکان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) الیکٹرک سمیت ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے کیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے تک کے بڑے ریلیف کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

درخواست کے مطابق جنوری تا مارچ کے دوران کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سسٹم کے استعمال کے چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح انکریمنٹل یونٹس کی مد میں بھی 23 ارب 51 کروڑ روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 19 مئی کو ڈسکوز کی اس درخواست پر سماعت کرے گی، جس کے بعد صارفین کو ریلیف دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر درخواست منظور ہو جاتی ہے تو ملک بھر کے بجلی صارفین کو بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی کا فائدہ مل سکتا ہے۔