Quaid-e-Azam-International-Hospital-Islamabad-Rawalpindi-Capitalnewspoint.com

قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال پر چھاپہ، غیر قانونی گردہ پیوندکاری ، ڈاکٹرز اور عملہ گرفتار 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں واقع قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال میں ایف ائی اے کا چھاپہ غیر قانونی ازاد گردے فروخت کرنے والے نیٹ ورک بے نقاب ایف ائی اے نے ہسپتال سے گردوں کی پیوند کاری کرنے والے ڈاکٹر مینجر ایچ ار سمیت 15 ملزمان کو حراست میں لے کر تو الگ الگ مقدمات درج کر لیے طور پر معاملات طے ہونے پر صرف چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا باقی چھوڑ دیے گئے جبکہ گرفتار ملزمان کو عدالت پیش کر کے ایف ائی اے نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ہسپتال کے ڈاکٹر شوکت بنگش سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ایف ائی اے

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل، اسلام آباد زون کی بڑی کارروائی، غیر قانونی اعضا فروشی کا نیٹ ورک بے نقاب، گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث اہم ڈاکٹر نادر گرفتار، ڈاکٹر نادر ڈاکٹر نجم قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال کے ایچ ار کے مینجر عدیل شیرازی سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا ایف ائی اے نے 11 بجے کے قریب قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال پر چھاپہ مار کر مذکورہ والا ملزمان کو گرفتار کر لیا ایف ائی اے حکام تقریبا پانچ گھنٹے تک ہسپتال میں رہے اس دوران ایف ائی اے نے مذکورہ بالا ملزمان کو حراست میں لے لیا.

جبکہ سی ای او کا قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال صداقت علی بیگ کو بھی حراست میں لیا گیا لیکن بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا جبکہ ڈاکٹر نادر جو کہ گردہ کے سپیشلسٹ ہیں اور شیخ زاہد ہسپتال میں بھی ملازمت کرتے ہیں اسلام اباد اپریشن کے لیے ائے تھے وہ گرفتار کر لیا ایف ائی اے نے ملزمان کو عدالت پیش کیا عدالت میں وکلا نے دلائل دیے کہ ایف ائی اے نے ایف ائی ار کی کاپی تک نہیں دے رہی ہمیں ریکارڈ کے لیے پیش کی جائے لیکن ایف ائی اے نے ایف ائی ار کی کاپی جمع کرانے کی بجائے عدالت کو بتایا کہ ابھی مزید ملزمان گرفتار کرنے ہیں.

لہذا ہم انکشاف نہیں کر سکتے عدالت میں یہ ڈاکٹر نادر کا معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ تو اپریشن کے لیے یہاں پر ائے تھے تاہم عدالت نے ملزمان کا پانچ روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو ایف ائی اے کے حوالے کر دیا ملزمان کے خلاف ایف ائی اے نے دو الگ الگ مقدمات درج کیے ہوئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ائی اے نے مجموعی طور پر 15 ملزمان حراست میں لیے تھے جبکہ دوسری جانب ابھی تک ایف ائی اے ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شوکت بنگش کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے لیکن ابھی تک ڈاکٹر شوکت کو گرفتار نہیں کر سکی

اسلام آباد وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کے اینٹی کرپشن سرکل، اسلام آباد زون کے مطابق انسانی گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت اور پیوندکاری میں ملوث مبینہ گروہ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک معروف یورولوجسٹ اور نجی ہسپتال قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال کا ایک ملازم عدیل شیرازی بھی شامل ہے، جنہیں اس غیر قانونی نیٹ ورک کے مرکزی کردار قرار دیا گیا.

ذرائع کے مطابق گردہ اسمگلنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ایف آئی اے ٹیم نے اسلام آباد کے ایک معروف نجی اسپتال پر چھاپہ مار کارروائی کی، جہاں غیر قانونی طور پر گردے نکالنے کے آپریشن کیے جا رہے تھے، کارروائی کے دوران متعلقہ ڈاکٹر اور اسپتال ملازم کو گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے حکام نے موقع پر موجود کئی افراد کو بھی حراست میں لیا، جن میں مبینہ گردہ عطیہ کرنے والے، وصول کنندگان اور اسپتال کا عملہ شامل تھا۔ مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے دفتر منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل بھی حکام نے ایک وسیع گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا تھا، جو جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع خصوصاً رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے غریب افراد کو نشانہ بناتا تھا۔ ملزمان مبینہ طور پر مالی مشکلات کا شکار افراد کو معمولی رقم کے عوض گردے فروخت کرنے پر آمادہ کرتے تھے، جبکہ انہی اعضا کو بعد ازاں بھاری قیمتوں پر فروخت کیا جاتا تھا، حکام کے مطابق تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس کامیاب کارروائی کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔