اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) بیس کروڑ روپے مالیت کا سامان جعلی کاغذات پر ری ایکسپورٹ کرنے کے الزام میں اسلام آباد کسٹم نے چار کلیئرنگ ایجنٹز کو گرفتار کرکے تین روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا‘ اصل ملزمان کے خلاف تاحال کارروائی نہ کی جاسکی‘معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ، ذرائع کے مطابق بہار فائبرگ کے نام سے 2025 میں کراچی میں بیس کروڑ روپے مالیت کا سامان بغیر ڈیوٹی امپورٹ کیا گیا جس پر محکمہ کسٹم کو کہا گیا کہ سامان تیار کرکے واپس ایکسپورٹ کریں گے.
لیکن ب ہار فائبرگ انتظامیہ کراچی سے کسٹم کے چند افسران سے ساز باز کی اور کہا کہ جعلی جی ڈی تیار کرکے اسلام آباد سے ایکسپورٹ کرائو جس پر کلیئرنگ ایجنٹ جن میں ذیشان حیدر‘ محمد عرفان‘ حیدر علی‘ ریحان احمد نے بہار فائبرگ انتظامیہ سے مبینہ طور پر بھاری معاوضے کے عوض بیس کروڑ روپے مالیت کا سامان کاغذات میں ایکسپورٹ کردیا ذرائع کا کہنا ہے.
کہ کاغذات جب کراچی پہنچے تو پتہ چلا کہ ہم نے آپ کو ایک ہفتہ قبل کہا اور آپ نے سامان تیار کرکے ایکسپورٹ بھی کردیا جس پر معاملے کی تحقیقات شڑو کردی گئیں تو اسلام آباد کسٹم افسران سے ملی بھگت کرکے صرف کاغذآت میں ایکسپورٹ کیا گیا جس پر چار کلینرنگ ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا عدالت پیش کرکے تین روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کسٹم نے مبینہ طور پر بہار فائبرکس کے اصل ملزمان کو مقدمہ میں تاحال شامل تفتیش نہیں کیا صرف کلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف ابتدائی کارروائی جاری ہے۔

