US-Iran Tensions Rise as Trump Threatens Military Action; Vice President’s Pakistan Visit Postponed capitalnewspoint.com

امریکا ایران مذاکرات میں اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے.امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے کے لئے مضبوط پوزیشن میں ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے ذریعے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہداف حاصل کرنے کے لئے اچھی پوزیشن میں ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانی اس جنگ کو مزید جاری نہیں رکھنا چاہتے، یہ ان کے مفاد میں نہیں، میرا خیال ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آرہے ہیں اور سنجیدہ تجاویز پیش کر رہے ہیں، جن کی ہم یقیناً تصدیق کریں گے، امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم اس معاہدے تک پہنچ جاتے ہیں تو یہ امریکی عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگا۔