اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر )وفاقی دارالحکومت کے علاقہ بھارہ کہو میں 360 گھریلو اپارٹمنٹ کی بجلی غیر قانونی طور لگانے پر آئیسکو کے چیف کا ایکشن بجلی منقطع کر کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ذرائع کے مطابق بھارہ کہو میں 360لگژری اپارٹمنٹس کے تین ٹاور کی تعمیر ہو رہی تھی جس پر انتظامیہ نے آئیسکو کے ایس سی کو بجلی کنکشن لگوانے کیلئے درخواست دی ۔
ایس ای افس اسلام آباد میں ڈرافٹس مین کو کیس دیا گیا جس پر مذکورہ ڈرافٹ مین سلیم نے مبینہ طور پر 360 اپارٹمنٹ ٹاور انتظامیہ سے معاملات طے کر لیے اور ٹاور میں بجلی کا کنکشن لگا دیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اپارٹمنٹ کی بجلی کے لیے ایک الگ فیڈر کی منظوری کے لیےآئیسکو کے پلاننگ ڈویژن کو بجھونا تھا ، جس کی منظوری کے بعد کنکشن لگناتھا۔
لیکن مذکورہ ڈرافٹس مین اور ایس آئی آئیسکو اسلام آباد نے درخواست گزار سے معاملات طے کر کے کنکشن لگادیا گیا۔جب مذکورہ معاملے کا آئیسکو چیف کو پتہ چلا تو انھوں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ 360 اپارٹمنٹ ٹاور کی بجلی منقطع کر دی گئی کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے ایس ای واپڈا سے مذکورہ اپارٹمنٹ ٹاورز کنکشن کے معاملے میں موقف کے لیے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے قانون کے مطابق کنکشن لگایا ہے تب معاملے کی تحقیق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ سکتے ہیں

