جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو شمالی کوریا میں ڈرون بھیجنے پر 30 سال قید کی سزا

سیؤل (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو شمالی کوریا میں فوجی ڈرون بھیجنے کے جرم میں 30 سال قید کی سزا سنادی گئی, استغاثہ کے مطابق ڈرون پروازوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھا کر 2024 میں مارشل لا کے نفاذ کے لیے جواز پیدا کرنا تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ اس اقدام سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچا، یون سک یول نے الزامات کی تردید کی ہے، جبکہ ان کے وکلا کا کہنا ہے کہ ڈرون آپریشن مارشل لا سے متعلق نہیں تھا بلکہ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیوں کا جواب تھا, اس سے قبل یون سک یول کو مارشل لا کی کوشش سے متعلق بغاوت کے مقدمے میں عمر قید کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے، وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔