US-Iran Tensions Rise as Trump Threatens Military Action; Vice President’s Pakistan Visit Postponed capitalnewspoint.com

ایران-امریکا معاہدہ مشرق وسطیٰ میں نئے دور کا آغاز ہے. امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جنگ بندی اور امن معاہدے کو مشرق وسطی میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیا ہے، امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس پیش رفت پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا صدر ٹرمپ نے خلیجی ممالک اور علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس معاہدے کے لئے حقیقی سیاسی اور سفارتی گنجائش پیدا کی ہے، جس سے خطے میں بڑی تبدیلی ممکن ہو گی، انہوں نے کہا صدر نے وہ حقیقی جگہ پیدا کی ہے جہاں اس خطے کو تبدیل کیا جا سکتا ہے اور اب امید ہے کہ ایرانیوں کے ساتھ ایک نیا دور شروع ہوگا۔

نائب صدر کے مطابق امریکا اس بات پر پر اعتماد ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا جو امریکی پالیسی کا بنیادی اور مستقل مؤقف رہا ہے، یہ پیش رفت امریکی عوام کے لیے ایک مثبت خبر ہے اور امید ظاہر کی کہ اس کے نتیجے میں توانائی کی قیمتوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے ، جے ڈی وینس نے بتایا کہ وہ آئندہ ہفتے ہونے والی دستخطی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ یہ بھی امکان ہے کہ صدر ٹرمپ بھی اس موقع پر موجود ہوں۔