ایران کو 300 ملین ڈالر دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 300 ملین ڈالر دینے سے متعلق خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی پراپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران کو 300 ملین ڈالر دینے کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے جسے ڈیموکریٹس نے جان بوجھ کر پھیلایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق کسی بھی مالی معاونت کی خبر میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی ایسا کوئی معاہدہ زیر غور ہے، ایران نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ ایران کو تعمیرات کی مد میں 300 ملین ڈالر کچھ شرائط کے ساتھ مل سکتے ہیں، یہ تعمیراتی فنڈ خلیجی اتحادی ممالک کی جانب سے دیا جائے گا۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کرے تو اس فنڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، ایران کو 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنا معاہدے کے مسودے میں شامل نہیں۔