امریکا–ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز ، پاکستان اور قطر کے وفود بھی شریک

برگن سٹاک (ویب ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات برگن اسٹاک میں شروع ہوگئے، مذکرات میں امریکا کی طرف سے نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر موجود ہیں، ایران کے وفد کی سربراہی اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف کر رہے ہیں، وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔

امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان اور قطر کے وفود بھی موجود ہیں، فریقین کی جانب سے پاکستان کو مذاکرات کی سربراہی کی پیشکش کی گئی ہے، پاکستان کے وفد میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود ہیں۔