امریکا–ایران امن مذاکرات، وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی امن کے لیے تاریخی موقع قرار دے دیا

برگن سٹاک (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے یہ اہم موقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کیا، ہم مل کر دنیا میں اتحاد قائم کر سکتے ہیں، سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکا ایران امن مذاکرات کے سیشن کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ممکن ہوئے۔

وزیراعظم نے کہاکہ امریکی صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے لیے فعال کردار ادا کیا، امریکا اور ایران میں ایسے نتیجہ خیز مذاکرات کے منتظر ہیں جو مثبت نتائج لائیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ براہ راست مذاکرات پر صدر ٹرمپ کے فعال اور بہترین ویژن کے شکر گزار ہیں، اس موقع پر امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک ‘بہترین سپہ سالار’ قرار دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شروع دن سے ہمارے ساتھ ہیں اور پاکستان کا مثبت کردار دنیا بھر میں سراہا گیا ہے، امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر میرے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی دوست ہیں، انہوں نے پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔