masood pazekshani iran capitalnewspoint.com

مذاکرات میں پیشرفت معاہدوں پر مکمل عملدرآمد سے مشروط ہے . مسعود پزشکیان

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار طے شدہ ذمہ داریوں کی مکمل اور درست پاسداری پر ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے ایک سوشل میڈیا بیان میں کہاکہ مذاکراتی عمل میں طے کیے گئے امور پر مؤثر اوردرست انداز میں عمل ہونا ضروری ہے، اور اسی بنیاد پر ہی کسی بھی پیشرفت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ مذاکراتی عمل میں پیشرفت کا اندازہ ذمہ داریوں پر عملدرآمد سے لگایا جائے گا، متفقہ متن سے ہٹ کر دیے جانے والے بیانات مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی مکمل ہو گئے ہیں، مذاکراتی گروپس کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے اور اگلا مرحلہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے، ادھر امریکہ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کر دی ہے، ایران کی تیل پیداوار اور فروخت پر پابندی ختم کر دی ہے جبکہ آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی بلامعاوضہ آمدورفت شروع ہو گئی ہے۔