اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی، کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی ہدایت پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام سیکٹر G-15/3 کے متاثرین میں الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ڈپٹی کمشنر / لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر جناب الماس صبیح ثاقب، ڈائریکٹر لینڈ اور انفورسمنٹ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد، رکنِ قومی اسمبلی جناب انجم عقیل خان، اتھارٹی کے سینئر افسران،پی -آر سیکشن، متعلقہ حکام، متاثرین اور بڑی تعداد میں الاٹیز نے شرکت کی۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے سیکٹر G-15/3 میں کامیاب انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران 132 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی ہے، مذکورہ آپریشن ڈپٹی کمشنر / لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر جناب الماس صبیح ثاقب اور ڈائریکٹر ، ڈائریکٹر لینڈ اور انفورسمنٹ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی نگرانی میں کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
تقریب کے دوران واگزار کروائی گئی اراضی سے متعلق 38 متاثرین کو پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز اور متعلقہ دستاویزات جناب انجم عقیل خان کی موجودگی میں باضابطہ طور پر تقسیم کیے گئے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر / لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر جناب الماس صبیح ثاقب نے کہا کہ سیکٹر G-15/3 کے متاثرین میں الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی، کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی جانب سے الاٹیز سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتھارٹی شفافیت، میرٹ اور عوام دوست پالیسیوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، اعلیٰ معیار کی تعمیرات اور الاٹیز کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، مہمانِ خصوصی جناب انجم عقیل خان نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم سے نہ صرف متاثرین اور الاٹیز کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا بلکہ منصوبے کی ترقی بھی نئی رفتار حاصل کرے گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی قیادت میں ترقیاتی سرگرمیاں مزید تیزی سے جاری رہیں گی تاکہ الاٹیز کو جلد از جلد اپنی جائیدادوں پر تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ استفادہ کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے ، تقریب میں شریک متاثرین اور الاٹیز نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔
انہوں نے بالخصوص ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی قیادت اور جناب انجم عقیل خان کی مسلسل معاونت کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اتھارٹی آئندہ بھی شفافیت، میرٹ اور عوامی خدمت کے اصولوں کے مطابق اپنے تمام منصوبوں کو بروقت پایۂ تکمیل تک پہنچائے گی ، تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر / لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر جناب الماس صبیح ثاقب اور ، ڈائریکٹر لینڈ اور انفورسمنٹ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے مہمانِ خصوصی، معزز الاٹیز اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی وفاقی سرکاری ملازمین اور دیگر الاٹیز کو معیاری، محفوظ اور جدید رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتی رہے گی۔

