3 Custom Officers arrested capitalnewspoint.com

41 کروڑ روپے کے سگریٹ اسکینڈل اور 5 لاکھ رشوت کیس میں کسٹم افسران کی ضمانتیں خارج

اسلام آباد (احسان بخاری/ سپیشل رپورٹر)41کروڑ سگریٹ سکینڈل کا تفتیشی انسپکٹر اور5لاکھ رشوت لینے کے مقدمے میں ملوث انسپکٹر کرسٹوفر سمیت سپرنٹنڈنٹ فخر گوندل اور انسپکٹر شاہ زیب کی درخواست ضمانت عدالت نے خارج کر دی اسلام آباد کلکٹریٹ آف کسٹم کے سپرنٹنڈنٹ سمیت دو انسپکٹروں کے خلاف پانچ لاکھ رشوت کے مقدمہ میں کسٹم انسپکٹر کی درخواست ضمانت عدالت نے خارج کردی.

ایف آئی اے نے کسٹم کے انسپکٹر شاہ زیب‘ کرسٹو فر‘ سپرنٹنڈنٹ فخر گوندل کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اور ملزم شاہ زیب کو رنگے ہاتھوں پانچ لاکھ سمیت گرفتار کرلیا بعد ازاں فخر گوندل‘ کرسٹوفر کو بھی گرفتار کرلیا گیا انسپکٹر کرسٹوفر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری عدالت نے خارج کردی ہے یاد رہے کہ ملزمان نے کسٹم کے دیگر افسران اور انسپکٹرز کے نام کے انکشافات کئے لیکن ابھی تک ایف آئی اے نے دیگر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا کسٹم نے گیارہ ٹرک غیر قانونی سگریٹ قبضہ میں لئے تھے.

انسپکٹر کرسٹوفر نے 41کروڑ کے سگریٹ سمگلنگ کیس میں  ڈرائیور وںسے ملی بھگت کرکے اصل سگریٹ مافیا جن میں چند ایک سینیٹرز بھی ہیں اور ان کے رشتہ دار غیر قانونی سگریٹ تیار کرتے ہیں سے معاملات طے کر کے کیس میں ڈرائیوروں سےتفتیش مکمل کرکے انہیں جیل بھجوا دیا تھا تاکہ معاملہ گول ہوجائے لیکن ابھی تک 41کروڑ روپے کے سگریٹ سمگلنگ کا کیس التواء کا شکار ہے کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ 41کروڑ سگریٹ سکینڈل کیس کی تفتیش ابھی باقی ہے۔