دوحہ (ویب ڈٰسک) یمن کے قطر میں سفیر راجح بادی نے الزام عائد کیا ہے کہ یمن میں دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے اور وہ حوثی باغیوں کو استعمال کرکے بحیرۂ احمر کی بحری گزرگاہوں پر اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتا ہے ، یمنی سفیر نے لڑائی شروع کرنے کا ذمہ دار حوثیوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ بحیرۂ احمر کے ساتھ اہم اور تزویراتی علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
بادی نے کہا کہ ایران اور حوثیوں کے درمیان تعلق اب کوئی راز نہیں رہا، تہران حوثیوں کو اپنے باقی ماندہ دباؤ کے ذریعے کے طور پر مزید مضبوط بنانے پر زور دے رہا ہے ، بادی نے مزید کہا کہ اگر ایران کے بارے میں یہ دعویٰ درست ہے کہ وہ آبنائے ہرمز اور باب المندب پر گرفت رکھتا ہے، تو یہ صورتحال کسی بھی جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے سے زیادہ طاقتور ثابت ہوسکتی ہے۔

