دبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 183 رنز اسکور کیے اور سری لنکا کو کامیابی کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم بھارتی بولنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکی اور پوری ٹیم 111 رنز پر آؤٹ ہوگئی ، سری لنکا کی جانب سے چماری اتھاپتھو 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، جبکہ نیلکشیکا سلوا نے 22 رنز بنائے۔ تاہم دیگر بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہیں۔
بھارت کی جانب سے شری چرانی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکن بیٹنگ لائن کو مسلسل دباؤ میں رکھا ، اس فتح کے ساتھ بھارتی ویمنز ٹیم نے آٹھویں مرتبہ ویمنز ایشیا کپ کا تاج اپنے نام کرلیا، جو ایشیا کپ کی تاریخ میں اس کی مسلسل کامیابیوں کا ایک اور اہم سنگ میل ہے۔

