راولپنڈی (بیورو رپورٹ) انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کیس میں ملوث سینٹر ناصر بٹ کے بیٹے حمزہ بٹ کی گرفتاری کے لیے ایف ائی اےکا چھاپہ ، ایف ائی اے کے اہلکار سے مبینہ بد سلوکی اور تشدد کا واقعہ پیش ایا ایف ائی اے نے تھا اور دیگر افراد کے خلاف کاروائی کے لیے درخواست جمع کرا دی درخواست میں بتایا گیا کہ ایف ائی اے کے اینٹی انسانی سمگلنگ سیل کی ٹیم نے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتہ میں ناصر بٹ کے بیٹےحمزہ بٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا اور اس کو گرفتار کر لیا تھا .

تاہم اس دوران بعض افراد نے ایف ائی اے اہلکاروں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور حمزہ بٹ کو حراست سے چھڑوا کر لے گئے ایف ائی اے کی درخواست کے مطابق ایک انسپیکٹر کانسٹیبل عقب اور خاتون کانسٹیبل کو مبینہ طور پر ایک گھر میں روک کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ، ہلکاروں نے وہاں سے بڑی مشکل سے جان چھڑوائی تہم ایف ائی اے نے ملزمان کے خلاف تھانہ رستہ امرال میں درخواست دے دی ہے

