انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا، 277 روپے 22 پیسے پر بند

کراچی (بیورو رپورٹ) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 22 پیسے پر بند ہوا ، واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا۔