راولپنڈی (سپیشل رپورٹر) بانی رپی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن منگل مقرر ہے، جس کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے وکلا کی فہرست جیل حکام کو جمع کرائی۔
اِسی طرح فہرست میں بیرسٹر گوہر، نیاز اللہ نیازی، خالد یوسف چودھری، اویس یونس، ملک عاطف اور راجہ یاسر ایڈووکیٹس شامل ہیں، مذکورہ وکلا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے ، دوسری جانب نظر بندی کے باعث بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کے لیے آمد متوقع نہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے دیگر افراد کی آمد متوقع ہے جب کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کے ارکان بھی ملاقات کے لیے آنے کا امکان ہے۔

