علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ مؤخر، یکم اکتوبر کو سماعت متوقع

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان اور دیگر ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے کا فیصلہ مؤخر کردیا، اب فیصلہ یکم اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے ، عدالت نے 22 ستمبر کو حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج 25 ستمبر کو سنایا جانا تھا۔

تاہم انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث فیصلہ مقررہ تاریخ پر نہ سنایا جاسکا اور اسے یکم اکتوبر تک مؤخر کردیا گیا ، رپورٹس کے مطابق علیمہ خان کے وکیل حتمی دلائل کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے .