Bilawal zardari apitalnewspoint.com

بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں ، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں اور اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقاتوں سے ملکی سیاسی سرگرمیوں میں نئی لہر پیدا ہونے کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی ملاقاتیں آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے اہم قرار دی جا رہی ہیں۔