نیو یارک (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف پانچ روزہ دورہ امریکا مکمل کرکے آج رات لندن روانہ ہوں گے ، وزیراعظم شہباز شریف لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے، جہاں قیام کے دوران ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کل صبح تقریباً 7 بجے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پہنچیں گے، امریکا میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا اور عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کیں۔
قبل ازیں وزیراعظم نے اپنے خطاب میں عالمی امن، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور تنازعات کے حل کے لیے ثالثی سمیت پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی، انہوں نے امریکا میں مقیم پاکستانی اوورسیز بزنس فورم کے نمائندوں کے عشائیے میں بھی شرکت کی ، لندن میں دو سے تین روز قیام کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس روانہ ہوں گے۔

