اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ تاریخ میں توسیع کردی ہے، جس کے بعد ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے کے لیے مزید وقت مل گیا ہے ، ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2026 سے بڑھا کر 15 اکتوبر 2026 کردی گئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ مختلف ٹریڈ باڈیز اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی روشنی میں کیا گیا ، ایف بی آر نے بتایا کہ تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 214A کے تحت کی گئی ہے ، نئی ڈیڈ لائن کے مطابق ٹیکس دہندگان اب 15 اکتوبر 2026 تک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔

