ریاض (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش میں مزید پانچ روز کی توسیع کردی گئی ، جس کے بعد ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا ، اس حوالے سے نوٹم (NOTAM) بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ریاض ایئرپورٹ 10 اکتوبر کی شام سے مسلسل بند ہے۔
فلائٹ ڈیٹا کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش کے باعث روزانہ تقریباً 750 پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ گزشتہ تین روز کے دوران ریاض سے آنے اور جانے والی تقریباً 2 ہزار پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں ، دوسری جانب سعودی عرب کے جدہ، مدینہ منورہ اور دمام ایئرپورٹس پر بھی پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث فضائی سفر کا نظام متاثر ہوا ہے۔
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں توسیع سے مسافروں اور فضائی کمپنیوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث سفری شیڈول بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

