پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 21 ارب 46 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 39 کروڑ 38 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ، مرکزی بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر بھی بڑھ کر 26 ارب 86 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔