یومِ اقبال پر لمبی چھٹیاں؟ طلبا اور سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر

لاہور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) نومبر میں طلبا اور سرکاری ملازمین کو ایک ساتھ 3 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں 9 نومبر کو مصورِ پاکستان، شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل ہوتی ہے۔

اس سال سرکاری کیلنڈر کے تحت یومِ اقبال کی تعطیل پیر کو ہوگی، جبکہ اس سے پہلے ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں ہونے کے باعث سرکاری ملازمین کو مسلسل تین روز کی چھٹیاں ملیں گی ، تعلیمی اداروں میں بھی 7 سے 9 نومبر تک تعطیلات ہوں گی، جس کے باعث طلبا کو بھی تین روز چھٹیوں کا موقع ملے گا۔