ریاض (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بیلسٹک میزائل کو تباہ کیے جانے کے بعد اس کا ملبہ گرنے سے ایک شہری زخمی ہوگیا، جبکہ ایک گھر اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ، سعودی سول ڈیفنس کے مطابق میزائل کے ٹکڑے گرنے سے شہری زخمی ہوا اور مالی نقصان بھی ہوا ، سعودی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ میزائل کے ملبے سے ایک رہائشی مکان اور گاڑی متاثر ہوئے ہیں۔

