اسلام آباد (احسان بخاری) وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ احکامات پر ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد کا معاملہ میں نیا پھڈا سپریم کورٹ کا وکیل اسلام آباد ہائی کورٹ سے ڈائریکٹر لینڈ کے حق میں عدالتی حکم امتناعی لے کر 14اکتوبر کا نوٹس لے کر فیڈرل گورنمنٹ ہائوسنگ فائونڈیشن پہنچ گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ سمیت دیگر 7نومبر کو طلب کرلیا۔
کیپیٹل نیوز پوائنٹ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے وکیل ڈاکٹر جی ایم چوہدری نے ایگزیکٹو بورڈ ،چیئرمین وفاقی وزیر ہائوسنگ ریاض پیرزادہ‘ وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ‘ ڈی جی ہائوسنگ کے علاوہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹری کیبنٹ کو فریق بناتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پارک روڈ پر واقعہ وکلاء کی ہاؤسنگ سکیم متاثر ہوگئی لہذا اس سے جڑے ہائوسنگ فائونڈیشن کے کسی آفیسر کو تبدیل نہ کیا جائے ورنہ ہماری سکیم متاثر ہوگی .
عدالت نے ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد سمیت کئی آفیسر کو تبدیل نہ کرنے پر سٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے سات نومبر کو ایف جی ای ایچ اے انتظامیہ کو طلب کرلیا ہےکیپیٹل نیوز پوائنٹ کو ذرائع نے کہا کہ ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد کا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نو اکتوبر کو کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا جبکہ ہائوسنگ فائونڈیشن کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے وکیل نوٹس اور رٹ پٹیشن کی کاپی لے کر بدھ 14اکتوبر کو لے کر پہنچ گئے .
ہائی کورٹ نے بارہ اکتوبر کو نوٹش جاری کیا جبکہ چودہ اکتوبر کو ایف جی ای ایچ اے موصول ہوا ، یاد رہے کہ فیڈرل سیکرٹری کو ڈائریکٹر لینڈ کے خلاف متاثرین F14/15 کے علاوہ متعدد شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر انہوں نے ایکشن لیا جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کے تبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔

