یوکرین پر ایک ہزار ڈرون حملے، زیلنسکی کا الزام، پوتن پورا ملک تباہ کرنا چاہتے ہیں

کیف (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز یوکرین پر ایک ہزار ڈرونز سے حملے کیے گئے، پوتن یوکرین کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ، یوکرینی صدر نے کہا کہ امریکا کہتا ہے کہ زیلنسکی سے بات کرنا مشکل جبکہ پوتن سے معاملات طے کرنا آسان ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ وہ ہماری خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام نہیں کرتے بلکہ یوکرین کو ایک آزاد ملک اور قوم تسلیم ہی نہیں کرتے ، یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یہ سمجھنا غلط ہے کہ پوتن صرف مشرقی یوکرین پر قبضہ چاہتے ہیں، اگر پوتن ڈونباس چاہتے ہیں تو روس نے کیف پر قبضے کی کوشش کیوں کی؟ کیف ڈونباس میں نہیں بلکہ یوکرین کا دارالحکومت ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ دارالحکومت کے بغیر ریاست کا وجود برقرار نہیں رہ سکتا، یوکرین تباہ ہوا تو 2 کروڑ شہری یورپ منتقل ہونے پر مجبور ہو جائیں گے ، یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ پوتن کا اصل مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے۔