ایرانی حملوں پر کویت کا سخت احتجاج، ایرانی سفیر وزارت خارجہ طلب

کویت شہر (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) کویت نے ایرانی حملوں پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرلیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ تھما دیا ، کویتی وزارت خارجہ کے مطابق کویت میں ڈرون حملے کے نتیجے میں دو اطالوی شہری ہلاک جبکہ ایک کویتی اور ایک پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب کویتی وزارت خارجہ نے ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں ، کویتی نائب وزیر خارجہ کے مطابق ایرانی حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

کویت نے اپنی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان کیا ہے ، کویتی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت کویت کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔