گجرات میں مذہبی رہنما کے قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

گجرات (بیورو رپورٹ) پنجاب کے علاقے گجرات میں مذہبی رہنما کے قتل میں ملوث ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق شادیوال پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مولانا طلحہ رضوی کے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد فیضان مارا گیا ، حکام کا کہنا تھا کہ ملزم فیضان کو آلہ قتل کی برآمدگی کے بعد تھانے منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے اسے چھڑانے کی کوشش کی۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم محمد فیضان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا اور اُس کے ساتھی فرار ہو گئے ، تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ملزم مولانا طلحہ رضوی کے قتل کے مقدمے میں ملوث تھا جب کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔