برطانیہ کی حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، کارروائیاں ناقابل قبول قرار

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور یمن میں حوثیوں کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقابل قبول قرار دیا ہے ، برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق حوثیوں نے سعودی عرب میں شہری املاک اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، جس سے علاقائی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے, برطانیہ اس سے قبل بھی سعودی عرب کے خلاف حوثی دھمکیوں اور بحری ناکہ بندی کے منصوبوں کی مذمت کرچکا ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ نے کہا کہ موجودہ بحران کی ذمہ داری حوثیوں پر عائد ہوتی ہے، ان کے حملے ناقابل قبول ہیں جبکہ ان کارروائیوں سے یمنی شہریوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ حوثیوں کے حملے علاقائی سلامتی اور آزاد جہاز رانی کے لیے خطرہ ہیں، لہٰذا حوثیوں کو فوری طور پر حملے روک کر کشیدگی ختم کرنی چاہیے ، برطانیہ نے سعودی عرب اور یمن کے سلامتی اور خودمختاری کے حق کی حمایت کا بھی اعادہ کیا ہے۔