پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش کی مدت میں مزید ایک ماہ کا اضافہ کر دیا ہے ، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 23 اکتوبر 2026 تک بند رہیں گی۔

نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام فوجی اور کمرشل طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ، یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہیں، جس کے بعد سے اس پابندی میں مختلف اوقات میں توسیع کی جاتی رہی ہے۔