نیویارک (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی ، امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے اور یہ تقریباً 95 ڈالر فی بیرل کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد برینٹ 99 سے 100 ڈالر فی بیرل کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے ، رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی پیش رفت کی امیدوں کے باعث ہوئی ہے۔

