واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے کارروائی کی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران نے امریکی کارروائی کے جواب میں عالمی بحری جہازوں کو خوفزدہ کیا، جس کے باعث توانائی کی قیمتیں بلند ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت توانائی کی قیمتیں کم کرنے اور عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ، امریکی نائب صدر نے کہا کہ ٹرمپ میڈیا اداروں پر پابندی عائد نہیں کر رہے بلکہ پروپیگنڈا کرنے والے میڈیا اداروں کو خصوصی رسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا جوہری ہتھیار حاصل کرنا خطے اور دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو بڑھا سکتا ہے، اسی لیے امریکا ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے کو بنیادی اہمیت دے رہا ہے۔

