Barister Gohar CapitalNewsPoint.Com

مفاہمت کا راستہ بند نہیں ہوا، 27 ستمبر کو لانگ مارچ ہوگا . بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد کی طرف ضرور آئیں گے ، اپنے بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کو لانگ مارچ ضرور ہوگا، اور مکمل طور پر پرامن ہوگا۔

انہوں نے واضح کہا کہ ہم اسلام آباد کی طرف آئیں گے، اور پرامن ماحول کو برقرار رکھا جائے گا، لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا، سٹال لگے ہوں گے، میلے کا سماں ہوگا۔