لاہور (بیورو رپورٹ): پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ نتائج 2026 کے اعلان کے بعد مختلف بورڈز میں پنجاب کالجز کے طلبہ نے نمایاں پوزیشنز حاصل کر لیں ، فراہم کردہ نتائج کے مطابق فیصل آباد اور راولپنڈی بورڈز میں پنجاب کالجز کے طلبہ نے مجموعی طور پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں، جبکہ ملتان بورڈ میں پہلی اور دوسری پوزیشن پنجاب کالجز کے طلبہ کے نام رہی۔
سرگودھا بورڈ میں بھی پنجاب کالجز کے طالب علم نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ، اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کالجز کے طلبہ نے پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 111 جبکہ ملک کے مختلف تعلیمی بورڈز میں مجموعی طور پر 138 پوزیشنز حاصل کیں ، لاہور بورڈ میں پنجاب کالجز نے 13 پوزیشنز حاصل کیں، فیصل آباد بورڈ میں 21، راولپنڈی میں 16، سرگودھا میں 9، گوجرانوالہ میں 13 اور ملتان بورڈ میں 10 پوزیشنز حاصل کی گئیں۔
اسی طرح بہاولپور بورڈ میں پنجاب کالجز کے طلبہ نے 17 پوزیشنز حاصل کیں، ساہیوال بورڈ میں 11 جبکہ ڈیرہ غازی خان بورڈ میں 6 پوزیشنز حاصل ہوئیں ، فیڈرل بورڈ میں پنجاب کالجز نے 5 پوزیشنز حاصل کیں، جبکہ خیبرپختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر کے تعلیمی بورڈز میں بھی ادارے کے طلبہ نے مجموعی طور پر 10 پوزیشنز حاصل کیں۔
لاہور بورڈ میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم محمد زبیر امجد نے 1157 نمبر حاصل کیے۔ کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی پنجاب گروپ آف کالجز کے اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

