اسلام آباد (سپیشل رپورٹر): موٹروے پولیس نے شہریوں کو ممکنہ سفری مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف شاہراہوں کی عارضی بندش سے متعلق اطلاع جاری کر دی ، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون موٹروے کل شام سے اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
ترجمان کے مطابق اس دوران فتح جنگ، ترنول، سنگجانی، براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ موٹروے اور غازی انٹرچینجز بھی ٹریفک کے لیے بند ہوں گے ، موٹروے پولیس کے مطابق ایم 14 بھی ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ اس روٹ پر فتح جنگ، پنڈی گھیپ، کھڑپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں اور عیسیٰ خیل انٹرچینجز بھی بند رہیں گے۔
ترجمان کے مطابق جی ٹی روڈ این فائیو بھی کل شام سے اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی ، موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر شروع کرنے سے قبل شاہراہوں کی تازہ ترین صورتحال اور جاری کردہ ٹریفک ہدایات کو ضرور مدنظر رکھیں تاکہ غیر ضروری مشکلات سے بچا جا سکے۔

