راولپنڈی (سپیشل رپورٹر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی پاکستان میں فرانس کے سفیر کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی آمد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی اور فرانس کے سفیر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی سلامتی اور دفاع و سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فیلڈ مارشل نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دفاعی و سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مسٹر نکولس روشے نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے سے متعلق فرانس کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

