ڈرافٹ فائنل ہوا تو سہیل آفریدی بولے ’ہم نہیں مانتے‘. محسن نقوی کا بڑا دعویٰ

لاہور (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی نے خلوص نیت سے مذاکرات کیے، ایک بہت اچھا معاہدہ تیار ہوا مگر وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات سبوتاژ کر دیئے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بہت اچھا معاہدہ تیار ہوا تھا، صدر مملکت کو دکھانے کے لیے بھی گیا، وزیراعظم کو بھی تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بدقسمتی سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےمذاکرات سبوتاژ کیے، ڈرافت تیار ہونے کے بعد سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نہیں مانتے، تمام فیصلے سہیل آفریدی نے کرنے تھے تو خود مذاکرات میں شریک ہوتے۔