SohailAfridi Capitalnewspoint.com

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج سے شروع، سہیل آفریدی نے لکی مروت سے خیرآباد تک روٹ کا اعلان کردیا

پشاور ( بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ، ایکس پر جاری بیان میں سہیل آفریدی نے لکھا کہ لانگ مارچ لکی مروت سے شروع ہو گا، اور کرک، کوہاٹ، پشاور اور چارسدہ سے ہوتا ہوا تمام شرکا 8 اکتوبر کو خیر آباد کے مقام پر جمع ہوں گے ، ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، تحریک انصاف کے تمام مطالبات آئین اور قانون کے مطابق ہیں،عوام کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے۔