سوات (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) تھانہ سیدو شریف میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، مقدمے میں ایم این اے ڈاکٹر امجد، ایم این اے سہیل سلطان، ایم پی اے فضل حکیم، ایم پی اے علی شاہ خان، ایم پی اے اختر خان اور ایم پی اے حمیدالرحمان نامزد ہیں۔
ایف آئی آر میں افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور سڑک بند کرنے کے الزامات شامل کیے گئے ہیں ، پی ٹی آئی نے گزشتہ ماہ 28 ستمبر کو کمشنر اور ڈی آئی جی کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا تھا۔

