Adiala Jail Power Outage Delays Indictment of Imaan Mazari and Hadi Ali Chattha Capitalnewspoint.com

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کا جیل ٹرائل منظور، چیف کمشنر اسلام آباد کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایمان زینب مزاری اور انکے شوہر عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی گئی، جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد نے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو میں جیل کے اندر ٹرائل ہوگا، جیل ٹرائل کی منظوری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کی درخواست پر دی گئی۔

دونوں کے خلاف تھانہ کوہسار اور تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات کی سماعت جیل میں ہوگی، مقدمات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔