بنکاک (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خزانہ سے ملاقات کی، دوطرفہ تجارت، سیاحت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا ، اعلامیے کے مطابق سینیٹر محمد اورنگزیب نے تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خزانہ ایکنیتی نیتھیتھان پراپاس سے بنکاک میں ملاقات کی۔
ملاقات ورلڈ بینک گروپ اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ہوئی، جس میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے امور پر گفتگو کی گئی ، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے، ثقافتی روابط کو مزید گہرا کرنے اور سیاحت کے فروغ کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ، دونوں جانب سے باہمی تعاون کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور دوروں کی بحالی پر بھی گفتگو ہوئی ، اس ضمن میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی سطح پر روابط کی بحالی کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا ، ملاقات کو پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے، اقتصادی شراکت داری بڑھانے اور تجارت، سیاحت و ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

