پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، میدان سجنے کو تیار

راولپنڈی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، تینوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا ، ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، انگلینڈ کے ہیری بروک اور سری لنکا کے کوشل مینڈس موجود تھے۔

ٹرائی سیریز کا آغاز کل 18 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا، افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد مقابلے لاہور منتقل ہو جائیں گے، ٹرائی سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ، ٹرائی سیریز میں تینوں ٹیمیں ڈبل راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچز کھیلیں گی۔