پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر انتظامیہ نے فیض آباد انٹرچینج کو سِیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری فیض آباد تعینات کردی گئی ہے، آج رات سے فیض آباد مکمل سِیل کردیا جائےگا۔
دوسری جانب انتظامیہ نے کمیٹی چوک انڈر پاس پر کنٹینرپہنچادیے ہیں، کمیٹی چوک پرکنٹینرلگا کرمری روڈ بند کیا جائےگا۔