ایران امریکی فوجی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا . قالیباف کی وارننگ

تہران (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا ایسا جواب دیا جائے گا جو ناقابل تصور ہوگا ، باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم امریکا سے مرعوب نہیں ہوگی اور نہ ہی امریکی فوجی دھمکیوں یا دباؤ کے سامنے جھکے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک امریکا اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا، دھمکیاں دینا بند نہیں کرتا اور اپنے توڑے ہوئے وعدے پورے نہیں کرتا، اس وقت تک امریکی دعوؤں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔