اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ ہفتے روس کا دورہ متوقع ہے ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک روس کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی روسی صدر سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے، دورۂ روس کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوگی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں روسی تیل کی فراہمی، ایل این جی اور گیس پائپ لائن کے شعبوں میں طویل المدتی تعاون پر بات چیت متوقع ہے ، وزیراعظم کے دورۂ روس کو پاکستان اور روس کے درمیان توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

